السی صحت و خوبصورتی دونوں کے لیے صدیوں سے استعمال کی جا رہی ہے ۔
السی بے شما ر فوائد کی حامل ہے۔ صحت کو بہتر بنانے کے لیے السی سے بہت سے طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس لیے اس کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔
ماہرین غذائیات کے مطابق میں السی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں
⬅️فائبر،
⬅️فیٹی ایسڈ،
⬅️ اومیگا تھری،
⬅️ وٹامن بی 1،
⬅️بی 2،
⬅️ وٹامن سی،
⬅️ وٹامن ای،
⬅️میگنیشیم ،
⬅️کیروٹین،
⬅️ زنک،
⬅️ فولاد،
اور
⬅️ زنک وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے بیجوں میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر کی مختلف اقسام ، اور ذیابیطس سے بچاتے ہیں۔
السی کمر درد اور جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفید ہے. سٹوڈنٹس، ٹیچرز اور ذہنی مصروفیت والے لوگوں کے لئے بہترین غذا ہے۔
اس کے علاوہ السی کا استعمال گُڈ فیٹ اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
🟦خواتین میں مردوں کے مقابلے ہڈیوں کی بیماریاں اور جوڑوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں گھر کے کام کاج اور بچوں کی پیدائش کے مراحل کے دوران میں خواتین کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہے، ایسے میں السی کا استعمال ان کے لئے بےحد مفید ہے السی میں فارسفورس موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
🟦السی ہارمونز کی خرابی کو کنٹرول کر کے وزن بڑھنے سے روکتا ہے، تحقیق کے مطابق السی کے بیج وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتے ہیں، اس میں موجود فائبر کی بھاری مقدار نظام ہاضمہ، کولیسٹرول لیول متوازن رکھتی ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔
🟦بعض وجوہات کی وجہ سے ہمارے جسم میں سوزش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پٹھوں اور جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ لیکن اگر اس کے بیجوں کو ہر روز استعمال کیا جائے تو سوزش اور اس کی وجہ سے جوڑوں میں ہونے والے درد سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ السی میں چوں کہ وٹامن بی1، اومیگا تھری، کاپر، وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
🟦السی کے صحت پر اثرات
1️⃣سوزش کے خلاف مفید
2️⃣ذیا بیطس کے مرض میں مفید
3️⃣میٹابولک سینڈروم سے بچاؤ میں مددگار
4️⃣دل کی صحت کو بہتر بنائے
5️⃣وزن میں کمی
6️⃣کینسر سے بچاؤ میں مددگار
7️⃣ہائی بلڈ پریشر میں کمی
8️⃣رسولی سے بچاؤ میں مددگار
9️⃣قوتِ مدافعت میں اضافہ
🔟گرتے ہوئے بالوں کے لیے مفید
اتنے سارے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے بنائی ہیں السی کی پنییاں جس کے اجزاء میں شامل ہیں۔
⬅️السی
⬅️میدہ
⬅️دیسی گھی
⬅️گڑ
⬅️بادام
⬅️پستہ
⬅️چار مغز
⬅️کشمش
⬅️کھوپرا
⬅️کاجو
ماشاءاللہ ماشاءاللہ 💞 اتنی زبردست بنی ہیں کیا ہی بتاؤں آپ کو😋😋۔ جو میرے ھاتھ کا ذائقہ چھک چکے ہیں وہ جانتے ہیں ماشاءاللہ کیسی چیز بنی ہوئی ہوتی ہے الحمدللہ۔
ڈھیروں ڈھیر ڈرائے فروٹ ڈال کر بنائی ہیں سردیوں کی سوغات ہے السی کی پنییاں (لڈو)